حکومت نے تیسری مرتبہ چینی کی درآمد کا ٹینڈر منسو خ کر دیا

Apr 16, 2021 | 22:49:PM

(24 نیوز) چینی کی درآمد کے 2 ٹینڈر منسوخ کرنے کے بعدحکومت نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کا تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سب سے کم بولی والی کمپنی نے سکیورٹی بانڈ جمع نہیں کرایا جبکہ ٹی سی پی کو ترکی کی کمپنی نے 484 ڈالر فی ٹن کی بولی دی تھی۔
ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت کی جانب سے ترکی کی کمپنی کو غیر ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ یہ ٹینڈر بھی منسوخ کر دیا جائے۔
دو سری جانب ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی نے عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہونے پرٹینڈر منسوخ کیا، عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہینوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 8 سال بعد ٹی ٹونٹی سیریز نا م کر لی

مزیدخبریں