کورونا وائرس سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان

Apr 16, 2021 | 23:00:PM
کورونا وائرس سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ داخلہ بلوچستان نے کورونا وائرس سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، صوبے کے ملحقہ بارڈر مکمل بند رہیں گے، ہفتہ اور اتوار تعطیل ہو گی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کاکہناہے کہ مارکیٹ کے اوقات سحر سے شام 6 بجے تک ہوں گے،مارکیٹس، تجارتی مراکز، مالز اور بازار ہفتہ اور اتوار بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرگرمیوں پرپابندی رہے گی ،ہوٹلوں میں آﺅٹ ڈور کھانوں کیلئے ا فطار سے رات12 بجے تک اجازت ہو گی۔
محکمہ داخلہ کاکہناہے کہ نماز تراویح صرف کھلی جگہ پر ادا کی جائے گی ،کھیلوں اورثقافتی میلوں پر مکمل پابندی عائدکردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے تیسری مرتبہ چینی کی درآمد کا ٹینڈر منسو خ کر دیا