(24 نیوز)برطانوی شہزادے فلپ کی آخری خواہش کے مطابق ان کی میت ان کی اپنی تیار کردہ گاڑی میں لے جائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادے اور ملکہ برطانیہ کے شوہر پرنس فلپ نے اپنی زندگی میں ہی ملکہ سے اپنی اس خواہش کا اظہار کر رکھا تھا۔ ملکہ نے اس درخواست پر حتمی منظوری دے دی ہے۔
پرنس فلپ کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔ کورونا وبا کی وجہ سے آخری رسومات میں صرف شاہی خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے جبکہ آخری رسومات کو ٹی وی پر بھی نشر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کا دپیکا کیساتھ کام کرنے سے انکار