(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چینی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں چینی کی قیمت میں کمی کیلئے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چینی کی برآمد پر پابندی رواں سال کے دوران نافذ رہے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں چینی کا وافر اور اضافی ذخیرہ موجود ہے، برآمد پر پابندی کا مقصد چینی کی قیمتوں میں کمی اورعوام کو ریلیف دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 15 روز میں مہنگائی کم ہوجانی چا ہئے۔۔ وزیراعظم
وزیر اعظم شہبازشریف کا چینی کی قیمت میں کمی کیلئے بڑا فیصلہ
Apr 16, 2022 | 09:20:AM