لاہور ہائیکورٹ کے افسران وملازمین کو عید سے قبل عیدی مل گئی 

Apr 16, 2022 | 09:52:AM

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے اسٹیبلشمنٹ افسران و ملازمین کے لئے خوشخبری، عید سے قبل عیدی مل گئی لاہور ہائیکورٹ کے 1207 تمام افسران اور سٹاف کو 6 کروڑ84 لاکھ 51 ہزار کا اعزازیہ جاری کردیا گیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے اسٹیبلشمنٹ افسران و ملازمین کو عید سے قبل عیدی مل گئی،لاہور ہائیکورٹ کے 1207 تمام افسران اور سٹاف کو 6 کروڑ84 لاکھ 51 ہزار کا اعزازیہ جاری کردیا گیا ،
لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 17 سے 20 تک کے 732 افسران کو 6 کروڑ 57 لاکھ 80 ہزار روپے کا اعزازیہ،گریڈ 3 سے 15 تک کے سٹاف کو26 لاکھ سے زائد روپے اعزازیہ جاری،گریڈ 20 کے افسران کو ایک لاکھ 20 ہزار ،،گریڈ 19 کے افسران کو ایک لاکھ 5 ہزار اعزازیہ جاری کیا گیا ۔گریڈ 18 کے افسران کو 95000 ،گریڈ 17 کے افسران کو 85ہزار ،گریڈ 16 کے افسران کو 70 ہزار ر اعزازیہ جاری کیا گیا ،گریڈ 3 سے10 تک اسٹاف کو 55000 ہزار، ، گریڈ ،،11 سے 15 تک 60 ہزار اعزازیہ دیا گیا،چیف جسٹس ہائی کورٹ کے سیکرٹری کو ایک لاکھ 20 ہزار اعزازیہ کی رقم جاری کی گئی ، چیف جسٹس ہائیکورٹ کی عدالت کے ایڈیشنل رجسٹرار تبسم رزاق کو بہترین کارکردگی کو1 لاکھ 20 ہزار اعزازیہ،جسٹس ملک شہزاد احمد خان کے ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ ملک امان اللہ کو بھی 1 لاکھ 20 ہزار اعزازیہ دیا گیا ،جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت کے اڈیشنل رجسٹرار کوٹ محمد اشرف کو بھی ایک لاکھ 20 ہزار اعزایہ جاری،جسٹس شاہد وحید کے ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ محمد ایوب کو بھی بہترین کارکردگی پر 1 لاکھ 20 ہزار اعزازیہ،جسٹس علی باقر نجفی کے ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ جاوید اقبال اور نوید احمد ہاشمی کو بھی 1،1 لاکھ 20,20 ہزار ملے۔جسٹس شاہد بلال حسن کی عدالت کے اڈیشنل رجسٹرار کورٹ راشد منہاس کو بھی اچھی کارکردگی پر1 لاکھ 20 ہزار اعزازیہ ملا،اعزاز یہ حاصل کرنے والوں میں دیگر افسران اور اسٹاف بھی شامل۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہبازشریف کا چینی کی قیمت میں کمی کیلئے بڑا فیصلہ

مزیدخبریں