کورونا مثبت کیسز کی شرح  میں نمایاں کمی

Apr 16, 2022 | 09:55:AM

(24نیوز)پاکستان میں کورونا وائرس کے  گزشتہ روز 76 نئے کیسز سامنے آئے، مثبت کیسز کا تناسب ایک فیصد سے نیچے آگیا ۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کیلئے  25 ہزار 363 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 76 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ وبا کے باعث ایک بھی مریض کا انتقال نہیں ہوا ۔

 این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے شکار  211 مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ 

 خیال رہے کہ کورونا نے ملک بھر میں  مجموعی طور پر  30362 افراد کی جان لی۔ سب سے زیادہ اموات  پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں جہاں کورونا سے 13559 افراد جاں بحق ہو ئے۔ سندھ میں 8097 ، خیبر پختونخوا میں 6322، اسلام آباد میں 1023، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378، اور گلگت بلتستان میں 191 شہری کورونا  وائرس سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزیدخبریں