وزارت اعلیٰ پنجاب۔ ڈپٹی سپیکر کی نیت صاف نہیں ۔پرویز الہیٰ بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے حکومتی امیدوار چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی نیت صاف نہیں لگ رہی ،وقت بتائے گا کہ دوست محمد کتنے ایماندار ہیں ،ہمارے نمبر پورے ہیں اگر نمبر پورے نہ ہوتے تو میں یہاں نہ آتا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ آج میں کسٹوڈین نہیں ہوں ،آج پتاچلے گا کہ کون کسٹوڈین ہے اور اس کاکنڈکٹ کیا ہے ۔ڈپٹی سپیکر کا آج پتا چلے گا کہ ان کا کنڈکٹ کیا ہے ۔
صحافی نے سوال کیا کہ جو بھی نتیجہ آتا ہے کیا آپ اسے تسلیم کرینگے جس پر چودھری پرویز الہیٰ نے جواب دیا کہ اگر ناانصافی ہوتی ہے تو کون مانے گا۔کوشش کریں گے کہ الیکشن شفاف ہوں۔