ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری مستعفی۔ راجا پرویز اشرف کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں اسد قیصرکے استعفے کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب بھی شامل ہے۔
پینل آف چئیرایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں اسد قیصرکے استعفے کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب بھی شامل ہے۔
پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں۔وہ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق راجا پرویز اشرف کے اسپیکرمنتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت کے لئے ایاز صادق سے درخواست کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہبازشریف کا چینی کی قیمت میں کمی کیلئے بڑا فیصلہ
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا مزید کہنا ہے کہ قواعد وضوابط کے قاعدہ 12 کے تحت قاسم سوری اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے۔پینل آف چیئر پرسن میں شامل پی ٹی آئی کے تینوں ارکان مستعفی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے خلاف عدم اعتماد سے قبل ہی استعفیٰ دیدیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور سے شادی ، عالیہ بھٹ سارہ علی خان کی رشتے میں اب کیا لگتی ہیں؟