قالین کیوں بچھایا؟وزیرِ اعظم شہباز شریف انتظامیہ پر برہم،بڑی ہدایت جاری

Apr 16, 2022 | 10:50:AM

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور کے دورے کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے قالین بچھانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے راول چوک کا دورہ کیا اور فلائی اوور پر تعمیراتی کام کے جائزہ لیتے ہوئے منصوبے کو یکم ستمبر تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ذرائع کے مطابق  کہ وزیراعظم کے راول چوک فلائی اوور کے دورے کے دوران ٹریفک کو نہ روکا گیا۔

یہ بھی پڑھیںوزارت اعلیٰ پنجاب۔ ڈپٹی سپیکر کی نیت صاف نہیں ۔پرویز الہیٰ بول پڑے

وزیراعظم کی جانب سے راول چوک کے دورے کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے قالین بچھانے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔شہباز شریف نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آئندہ ایسے غیر ضروری اخراجات پر ملک و قوم کا پیسہ نہ ضائع کیا جائے۔

مزیدخبریں