آج فری اینڈ فیئر انتخاب ہو گا ، معاملے کو التوا میں نہیں جانے دیںگے:ڈپٹی اسپیکر

Apr 16, 2022 | 11:04:AM
ڈپٹی سپیکر، فائل فوٹو
کیپشن: ڈپٹی سپیکر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ اسمبلی قوائد کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کراؤں گا، فری اینڈ فیئر انتخاب ہو گا اور معاملے کو التوا میں جانے نہیں دیں گے۔
پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن آج ہی ہو گا اور الیکشن کا نتیجہ بھی آج ہی آئے گا،ان کا کہنا تھا اگر کوئی سمجھ رہا ہے کہ اس نے اسمبلی کے ماحول کو خراب کرنا ہے تو پھر میں نے پریشر لینا نہیں پریشر دینا ہے، اسمبلی ہال میں دونوں جانب سے کوشش ہوگی کہ ماحول کو خراب کے معاملے کو التوا میں ڈالا جائے لیکن سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

 ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ میڈیا کے نمائندے اندر اور باہر موجود ہوں گے، آپ لوگ دیکھیں گے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن آج ہی ہو گا اور الیکشن کا نتیجہ بھی آج ہی آئے گا۔دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف اراکین ووٹ ڈال سکتے ہیں اور اس کے بعد ان کے خلاف کارروائی پارٹی چیف کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا اگر حمزہ شہباز سے پیسے لینے کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

یہ بھی پڑھیں:    کس کی نیت خراب ہے آج سامنے آ جائیگا۔پرویز الہٰی