تحریک عدم اعتماد سے پہلےہی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مستعفی

Apr 16, 2022 | 11:17:AM
قاسم سوری ، مستعفی
کیپشن: قاسم سوری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نے بڑی چال چل دی ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے عہدے استعفیٰ دیدیا ۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع ہوچکی تھی جس پر آج ووٹنگ ہونی تھی ، مگر ووٹنگ سے قبل ہی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،ذرائع کے مطابق استعفیٰ سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر کو موصول ہوگیا،قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں اسد قیصرکے استعفے کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب بھی شامل تھا۔ پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں۔وہ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق راجا پرویز اشرف کے اسپیکرمنتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:قالین کیوں بچھایا؟وزیرِ اعظم شہباز شریف انتظامیہ پر برہم،بڑی ہدایت جاری