(ویب ڈیسک)ریلوے لائن عبور کرنے کے دوران موبائل فون پر باتیں کرتی لڑکی ٹرین کی زد میں آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں موبائل پر باتوں میں مشغول لڑکی کو ٹرین نے روند دیا تاہم ٹرین گزرنے کے بعد خاتون زندہ کھڑا ہوگئیں لیکن اس خوفناک وقت میں بھی اس نے موبائل کان پر سے نہیں ہٹایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موبائل پر بات کرتے کرتے ایک لڑکی پٹڑی عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آجاتی ہے۔
ٹرین لڑکی پر گزر جاتی ہے تو خوش قسمتی سے زندہ بچ جانے والی لڑکی کھڑی ہوتی ہے تاہم اس وقت بھی وہ موبائل پر بھی بات کر رہی ہوتی ہے۔
ریلوے حکام نے اس ویڈیو کو وائرل کیا اور تنبیہ کی کہ بے دھیانی میں پٹڑی عبور کرنا جان کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ خاص موبائل استعمال کرنے میں احتیاط کریں،صارفین نے تبصرہ کیا کہ بھلے جان چلی جائے لیکن موبائل پر بات کرتے رہنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج فری اینڈ فیئر انتخاب ہو گا ، معاملے کو التوا میں نہیں جانے دیںگے:ڈپٹی اسپیکر