شہر قائد میں جلسے کے حوالے  تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا

Apr 16, 2022 | 11:46:AM

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف  نے آج کراچی میں مزار قائد کے پہلو میں شیڈول جلسہ ملک کے بڑے شہروں میں بڑی سکرینوں پر دکھانے کا اعلان  کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماءفرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا’ چیئرمین پی ٹی آئی آج مزار قائد کے پہلو میں خطاب کریں گے مگر جلسہ پورے ملک میں ہو گا۔ لبرٹی چوک لاہور، فاطمہ جناح ایف 9 پارک اسلام آباد اور ڈی گراﺅنڈ فیصل آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں سکرینیں نصب ہیں جہاں جمع ہو کر عوام اپنے قائد کا خطاب سنیں گے اور کٹھ پتلیوں کو امپورٹڈ حکومت نامنظور کا پیغام دیں گے۔‘ 

  ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’اسی طرح راولپنڈی (لیاقت باغ) قصور (بلدیہ چوک) گوجرانوالہ (گوندلانوالہ چوک) گجرات (جی ٹی ایس چوک) نارروال (جیسر بائی چوک) سیالکوٹ (رنگ پورہ چوک) اوکاڑہ (صنم سینماء) جھنگ (فوارہ چوک) سرگودھا (ڈسٹرکٹ آفس و تحصیل آفس) اور جہلم (شاندار چوک) میں بھی عوام بڑی سکرینوں پر خطاب سنیں گے۔‘ 

 یہ بھی پڑھیںقالین کیوں بچھایا؟وزیرِ اعظم شہباز شریف انتظامیہ پر برہم،بڑی ہدایت جاری

مزیدخبریں