منحرف ارکان کس کو ووٹ دیں گے؟ فیاض الحسن چوہان نے بڑی پیشگوئی کردی

Apr 16, 2022 | 12:05:PM

 (24 نیوز)فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ منحرف ارکان پرویز الہٰی سے رابطے میں ہیں ، وہ ووٹ ہمیں ہی دیں گے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار چودھری پرویز الہٰی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان سخت پہرے کے باوجود پرویز الہٰی سے رابطے میں ہیں، وہ پرویز الہیٰ کو ہی ووٹ دینگے۔

 فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری دیانت دار اور صادق وامین نہیں رہے ،انہوں نے تاریکی میں حمزہ شہباز سے ملی بھگت کر کے اجلاس بلایا ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری مستعفی۔ راجا پرویز اشرف کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائیگا

تونشہ خانہ کیس کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہار کا کون پوچھ رہے ہیں جو پورا ملک لوٹ کر کھا گئے ہیں، نواز شریف صرف اداروں اور عدلیہ کا نہیں بلکہ سب کا مجرم ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکولوں پر بڑی پابندی عائد کردی گئی

مزیدخبریں