آزادی مہم ،عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں سے مدد مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر چندے کی اپیل کردی ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے ’نامنظور ڈاٹ کام‘ کی ایک ویب سائٹ بنائی ہے جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں سے چندہ جمع کیا جائے سکے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ بیرون ملک سازش کے تحت رجیم چینج کی سازش کی گئی اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں ہم پر مسلط کیا گیا۔
My message for our Overseas Pakistanis. pic.twitter.com/1kGNuSSydR
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 15, 2022
انہوںنے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ضمانت پر رہا ہیں یا وہ اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں اور 30 سال سے چوری کررہے تھے۔سابق وزیر اعظم نے بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ جاگی ہوئی قوم کو اور جگا رہا ہوں، پوری کوشش ہے کہ اس سازش کو ناکام بنائیں اور پاکستان کو الیکشن کے لیے تیار کیا جائے، عوام الیکشن کے ذریعے فیصلے کریں۔
یہ بھی پڑھیں:شہر قائد میں جلسے کے حوالے تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا