(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے اراکین کو واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں، پی ٹی آئی سے کہوں گا وہ اسمبلی میں کردار ادا کریں۔
خورشد شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے استعفے منظور نہیں ہوں گے، کیونکہ درخواستیں ہاتھ سے نہیں لکھی گئیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا جائزہ لیں گے۔انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفوں پر افسوس ہے، انہیں پارلیمنٹ میں رہنا چاہیے، ان کے 50 فیصد اراکین واپس آ جائیں گے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا تھا کہ قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے 123اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب قاسم سوری نے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ارکان کے استعفے بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصول ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خلائی کباب سوشل میڈیا پر مقبول۔100کلو میٹر اونچائی پر بھیجنے کا عملی مظاہرہ