(24 نیوز)پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب،حکومتی ارکان کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تشدد، بال نوچے، لوٹے مارے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی ارکان نےڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست کا گھیرائو کرلیا۔ڈپٹی اسپیکر دوست محمد کو سخت سیکورٹی میں چیمبر منتقل کردیا گیا ۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس بد نظمی کا شکار ہوگیا، حکومتی ارکان نے ایوان میں پہنچنے پر ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کردیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری پر پی ٹی آئی اراکین نے حملہ کردیا،پی ٹی آئی اراکین نے ڈپٹی سپیکر کو لوٹے مار دیئے،دوست محمد مزاری پر حکومتی رکن رانا شہباز اور خیال احمد کاسترو نے حملہ کیا،پنجاب اسمبلی کی سیکورٹی اراکین کو روکتی ہی رہ گئی۔،ڈپٹی سپیکر کو حکومتی اراکین کی جانب سے تھپڑ مارے گئے،حکومتی اراکین لوٹے لیکر سپیکر کے ڈائس پر چڑھ گئے۔
پنجاب اسمبلی کی سیکورٹی ڈپٹی سپیکر کو اپنے حصار میں لیکر چمبر میں چلی گئی،رانا شہباز، حافظ عمار یاسر ، رانا اختر خان خیال کاسترو کا تاحال ڈپٹی سپیکر کی کرسی پر قبضہ کرلیا۔