وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب ۔۔سپریم کورٹ نےاہم فیصلہ سنا دیا 

Apr 16, 2022 | 13:21:PM

(24نیوز)سپریم کورٹ آزادکشمیر کے فل بینچ کا قانون ساز اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب پر ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کیخلاف دائر اپیل پر فیصلہ سنا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے الگ سے اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم جاری کر دیا سپریم کورٹ کے فل بینچ میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم، جسٹس رضا علی خان، جسٹس خواجہ محمد نسیم،جسٹس محمد یونس طاہر شامل تھے
کورٹ روم نمبر ون میں سماعت اور فیصلہ سنانے تک بڑی تعداد میں وکلاء، سول سوسائٹی اور میڈیا کی بڑی تعداد موجودتھی ،مظفرآباد سپریم کورٹ نے استعفے کے بعد اسمبلی اجلاس کو غیر آئینی قرار دے دیا،سپریم کورٹ نے کہا کہ مظفرآباد ہائی کورٹ کی جانب سے سپیکر کی جانب سے اجلاس کی کاروائی کو غیر آئینی قرار دینا درست ہے، عدالت اسمبلی کی کاروائی کو روکنے کا اختیار نہیں رکھتی،مظفرآباد وزیر اعظم کی جانب سے استعفی کے بعد اسمبلی کا اجلاس بی معنی ہوگیا تھا، سیکرٹری قانون اور پرنسپل سیکرٹری کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے اجلاس بلانے کا معاملہ صدر آزاد کشمیر کے علم میں لائے تاکہ صدر وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے اجلاس طلب کریں۔
یہ بھی پڑھیں:آزادی مہم ،عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں سے مدد مانگ لی

مزیدخبریں