ڈپٹی سپیکر کی سیٹ پر لوٹا کس نے رکھا؟نام سامنے آ گیا 

Apr 16, 2022 | 13:33:PM

(ویب ڈیسک )پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی ارکان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی جا رہی ہے ،حکومتی ارکان کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کی کرسی پر لوٹا بھی رکھا گیا، دوست مزاری کی سیٹ پر لوٹا پی ٹی آئی رکن چودھری اختر علی نے رکھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں آج وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اجلاس بلایا گیا ہے اوروزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جانا ہے لیکن حکومتی ارکان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی جار ہی ہے ۔ حکومتی اراکین نے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری پر تھپڑ بھی برسائے اور اب انہیں سپیکر چیمبر میں لے جایا گیاہے ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس بد نظمی کا شکار ہوگیا، حکومتی ارکان نے ایوان میں پہنچنے پر ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کردیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

 یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی کابینہ میں کون کون شامل؟ اہم خبر سامنے آ گئی

مزیدخبریں