پولیس اسمبلی میں کیسے داخل ہوئی ؟ پرویز الٰہی برہم ۔بڑا اعلان کردیا

Apr 16, 2022 | 13:53:PM

( 24نیوز )  وزیر اعلیٰ پنجا ب کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی نے ایوان میں پولیس کے داخل ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا ، پولیس کیسے ایوان کے اندر داخل ہوئی ؟ آئی جی پنجاب کو سزا دینے کا بھی اعلان کرتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں  ڈپٹی سپیکر پر  حکومتی ارکان نے دھاوا بول دیا، تھپڑ برسائے اور لوٹے پھینکے جس پر سکیورٹی سٹاف  دوست مزاری کو ایوان سے باہر لے گیا ، بعد ازاں  ڈپٹی سپیکر سکیورٹی کے ہمراہ ایوان میں آئے ، ایوان میں پولیس آنے پر چودھری پرویز الٰہی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا ، پولیس کیسے ایوان کے اندر داخل ہوئی ، چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ  اس ایوان میں پولیس داخل ہونے کا ذمہ دار آئی جی پنجاب ہے ، ایوان میں بلا کر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا ،  اسے ایک ماہ کی سزا دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیںڈپٹی سپیکر کی سیٹ پر لوٹا کس نے رکھا؟نام سامنے آ گیا 

مزیدخبریں