پی ایس ایل کی طرز پر ایک اور لیگ ۔۔پی سی بی کا بڑافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی سی بی کے چیئر مین رمیز راجہ نے پاکستان سپرلیگ کی طرز پر ایک انقلابی منصوبہ متعارف کرایا ہے ’پاکستان جونیئر لیگ‘ میں مختلف شہروں کے نام پر جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں پی ایس ایل کی طرز پر بنائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پی جے ایل کے نام سے لیگ کا اعلان کرتے ہوئے رمیز راجہ نے اسے وقت کی ضرورت اور ایک دیرینہ منصوبہ قرار دیا ۔انہوںنے اپنے پیغام میں نوجوانوں کی کرکٹ پر زور دیتے ہوئے اس منصوبے کو قومی کرکٹ کی بنیادی ضرورت قرار دیا۔ وہ اسے ایک انفرادی اور اچھوتا منصوبہ قرار دیتے ہوئے بہت زیادہ پرجوش نظر آئے ان کے خیال میں نوجوانوں کے لیے اس سے بہتر کوئی منصوبہ نہیں جس میں نوجوانوں کو وی آئی پی پروٹوکول ملے گا اور اعلیٰ معیار کی کرکٹ کوچنگ۔
PCB Chairman Ramiz Raja is delighted to announce details of Pakistan Junior League, the first-ever international league of its kind.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 14, 2022
More details ➡️ https://t.co/cJZca9VhD8 pic.twitter.com/NqH3KxR1w5
ابتدائی طور پر اس میں 100 نوجوان کھلاڑیوں کو منتخب کر کے 30 ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ دیا جائے گا اور انہیں اعلی ترین کرکٹ ماحول میں غیر ملکی کوچز کی نگرانی میں تربیت دی جائے گی۔پی سی بی اس لیگ کے لیے فرنچائز حقوق فروخت کرے گا اور فرنچائز اپنے لیے کھلاڑی منتخب کرسکیں گی۔رمیز راجہ کے مطابق اس لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی دعوت دی جائے گی جو معقول معاوضے پر لیگ کا حصہ بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلسل 9ویں شکست..جو روٹ نے انگلش ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی