(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی ارکان نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تشددکیا جبکہ اس کے بال نوچے اور لوٹے بھی مارے ،حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست کا گھیراﺅ کرلیا۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد کو سخت سیکورٹی میں چیمبر منتقل کردیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بد نظمی کا شکار ہوگیا، حکومتی ارکان نے ایوان میں پہنچنے پر ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کردیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔
پی ٹی آئی اراکین نے ڈپٹی سپیکر کو لوٹے مار دیئے،دوست محمد مزاری پر حکومتی رکن رانا شہباز اور خیال احمد کاسترو نے حملہ کیا،پنجاب اسمبلی کی سیکورٹی اراکین کو روکتی ہی رہ گئی۔
پنجاب اسمبلی کی سیکورٹی ڈپٹی سپیکر کو اپنے حصار میں لیکر چمبر میں چلی گئی،رانا شہباز، حافظ عمار یاسر ، رانا اختر خان خیال کاسترو کا تاحال ڈپٹی سپیکر کی کرسی پر قبضہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس اسمبلی میں کیسے داخل ہوئی ؟ پرویز الٰہی برہم ۔بڑا اعلان کردیا