پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا استعفوں سے متعلق بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دے رہے، بلکہ ایوان میں رہ کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔
تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور اس کا حصہ ہیں، جو بھگوڑے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں۔ہمارا جو بھی کردار ہوگا وہ اسمبلی میں بیٹھ کرادا کریں گے، امید کرتے ہیں حکومت صحیح سمت میں چلے گی۔
راجہ ریاض نے مزید کہا کہ لوٹا صرف ایک ہے اور وہ عمران خان ہے، انہیں چاہیے تھا اپوزیشن میں بیٹھتے اور حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی ۔حکومتی ارکان کا ڈپٹی اسپیکر پر حملہ۔ تھپڑ مارے ،بال نوچے
انہوں نے بتایا کہ ارکان کے استعفے بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصول ہوئے تھے۔
فرخ حبیب نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہبازشریف کا چینی کی قیمت میں کمی کیلئے بڑا فیصلہ