ڈپٹی سپیکرپر  تشدد کا معاملہ۔ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں 

Apr 16, 2022 | 14:30:PM
 ڈپٹی سپیکرپر  تشدد کا معاملہ۔ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں 
کیپشن: مریم نواز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر  پر تشدد کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم  نواز  نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی نے پنجاب میں شکست دیکھ کر پھر سے غنڈہ گردی شروع کر دی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر  پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ غنڈوں کے گروہ نے جس کا نام پی ٹی آئی  ہے  نے پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھتے ہوئے پھر سے غنڈہ گردی شروع کر دی،  جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج انشاءاللّہ مل کر رہے گا۔

 مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ ترقی جو 2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز انشاءاللّہ!

غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اسمبلی میں کیسے داخل ہوئی ؟ پرویز الٰہی برہم ۔بڑا اعلان کردیا