توشہ خانہ کیس پر کارروائی ۔۔وزیراعظم شہبازشریف کا دبنگ اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ہر چیز قانون کے مطابق ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف قومی اسمبلی اجلاس کیلئے پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچے تو صحافیوں نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی ۔ایک صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا توشہ خانہ کیس میں کارروائی ہوگی؟؟کیا اس پر نیب ریفرنس بنے گا تو وزیراعظم شہباز شریف جواب دیا کہ توشہ خانہ کیس میں ہر چیز قانون کے مطابق ہوگی۔کچھ دن قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کنفرم کر سکتا ہوں کہ عمران خان نے بیرون ملک سے تحفے میں ملی گھڑی اور دیگر قیمتی سامان 14 کروڑ روپے میں دبئی میں فروخت کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب ۔۔سپریم کورٹ نےاہم فیصلہ سنا دیا