ڈپٹی اسپیکر ڈٹ گئے۔کچھ بھی  ہو جائے اجلاس آج ہی ہو گا

Apr 16, 2022 | 15:58:PM

( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی   اسپیکر    پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پرویز الہیٰ صاحب یہ گجرات نہیں پنجاب اسمبلی ہے یہاں آپ کی من مرضی نہیں چلے گی۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب  اسمبلی دوست محمد   مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چودھری   صاحب یہ گجرات نہیں  پنجاب اسمبلی ہے اور یہاں آئین اور قانون سے کام ہوگا ۔ 

 یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کرنیوالے ارکان کے حوالے سے اہم خبر
یادرہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرانے کیلئے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چودھری پرویز الہٰی کے اکسانے پر پی ٹی آئی کے ایم پی ایز نے دوست محمد مزاری پر تشدد کیا ۔ سیکورٹی عملے نے دوست محمد مزاری کو ایم پی ایز کے تشدد سے بچایا اور اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنا پڑا ۔ 

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا استعفوں سے متعلق بڑا اعلان

مزیدخبریں