نجی یونیورسٹی کے طالب علم کی خودکشی۔ آخری نوٹ بھی مل گیا

Apr 16, 2022 | 16:01:PM
نجی یونیورسٹی کے طالب علم کی خودکشی۔ آخری نوٹ بھی مل گیا
کیپشن: لڑکا خاکہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نیشنل یونیورسٹی آف مارڈن لینگوئجز (نمل یونیورسٹی) میں ماس کمیونیکشن کے ایک طالب علم ساگرنے  زندگی کی تلخیوں سے تنگ آ کر خود کشی کرلی ۔

ساگر کا والد کیلئے چھوڑا گیا آخری نوٹ بھی مل گیا،آخری نوٹ میں نوجوان نے لکھا کہ’’  وہ زندگی میں کسی بھی کام میں کامیاب نہیں،میں یہاں سے اب جا رہاہوں ، تھک چکا ہوں بہت،  امی کی یاد بہت آ تی ہے اور باجی نسیم  بھی وہاں ہے،  یہاں میرے لیے کچھ نہیں، ہر چیز میں ناکام ہوں فوٹوگرافی میں، فلم میکنگ میں، ولوگنگ میں ،یوٹیوب ، پڑھائی اور پیار۔۔ ہر چیز میں ‘‘۔

 ساگر نے شاید اپنے دوست کیلئے بھی پیغام چھوڑا اور لکھا کہ ’’سانول پلیز مجھے معاف کرنا او ر ابو آپ مجھے بہت یاد آ ئیں گے،اس ڈائری میں اپنی لکھی ہوئی کچھ چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں، اسے سنبھال کر رکھنا اور میری قبر پر صرف ساگر نام لکھوانا اور یہ رسمیں وغیرہ  کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ، میں جب ان پر یقین نہیں رکھتا تو میرے لئے انھیں کرنے کی ضرورت نہیں "۔

آخر میں اس نے لکھا کہ "سب خوش رہنا اور میرے اس عمل کا ذمہ دار کوئی نہیں،  مجھے بس امی کے بنا نہیں رہا جاتا“۔