گوگل کمپنی پر لاکھوں ڈالر جرمانہ عائد۔۔وجہ کیا بنی ؟

Apr 16, 2022 | 16:40:PM
گوگل، کمپنی، لاکھوں، ڈالر، جرمانہ ،عائد
کیپشن: گوگل کمپنی پر لاکھوں ڈالر جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ماسکو کی ایک عدالت نے غیر قانونی مواد کو ہٹانے میں بار بار ناکامی پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر 14لاکھ 4ہزار  ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے ایک عدالتی ذرائع کےحوالے سے بتایا ہے کہ عدالت کو روس کے انتظامی جرائم کوڈ کے آرٹیکل 13.41 کے حصہ 2 کے تحت گوگل کے خلاف دو انتظامی پروٹوکول موصول ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی قانون کے تحت نئی خلاف ورزیوں پر جرمانے کی رقم 12 ملین روبل (14،4000 ڈالر) تک ہوگی۔  2021 کے آغاز سے ہی روسی حکام نے اس غیر ملکی ٹیک کمپنی پر اپنے پلیٹ فارم سے غیر قانونی مواد ہٹانے کے لئےدباؤ ڈالاتھا، لیکن عدالت نے تعمیل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کا چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط ، سکیورٹی مانگ لی