(24 نیوز) آصف علی زرداری کےموجودہ کابینہ میں وزارتوں سے متعلق بیان نےن لیگ میں کھلبلی مچادی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں پیپلزپارٹی وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔کوشش ہے پیپلزپارٹی وزارتیں نہ لے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ’پہلے دوستوں کو ایڈجسٹ کیا جائے۔‘
صحافی نے سابق صدر سے سوال پوچھا کہ آپ کا اتحاد کب تک رہے گا؟ جس پر سابق صدر نے کہا اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں۔
ایک اور صحافی کے سوال کہ آپ سارے آئینی عہدے لے کر حکومت کا بوجھ خالی شہبازشریف پر ڈالنے کا پلان تو نہیں بنارہے؟ جس پر آصف زرداری مسکرا دئیے ۔ بعدازاں سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاوس سے روانہ ہوگئے۔ سابق صدر کو دیکھ کر جیالوں نے نعرے بازی کی اور تصاویر بھی بنوائی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر ڈٹ گئے۔کچھ بھی ہو جائے اجلاس آج ہی ہو گا
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ کا عہدے لینے سے متعلق مشاورت کی گئی تھی ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مختلف وزارتیں لینے پر بھی غور ہو اتھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کرنیوالے ارکان کے حوالے سے اہم خبر