(ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے بعد ہفتے کی چھٹی بحال کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ہفتہ وار دو چھٹیاں کم کرکے ایک کردی گئی تھیں جس پر سرکاری ملازمین سمیت متعدد حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور وزیراعظم سے ہفتے کی چھٹی دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے دیگر پانچ دنوں میں ورکنگ ٹائم میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرکے ہفتے کی چھٹی بحال کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اہم خبر جانیے
حکومت پر کام کے حوالے سے کافی دباؤ ہے کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر کے بعد ہفتہ کی چھٹی بحال کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کارروائی کس کے کہنے پر کی گئی؟ چودھری پرویزالٰہی نے نام بتا دیا