(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آج جو پنجاب اسمبلی میں ہوا وہ افسوسناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جس طرح چوہدری پرویز الٰہی کو زخمی کیا گیا یہ قابل افسوس ہے۔ پولیس کے ایوان میں آنے کے بعد مسلم لیگ ن کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پولیس کا کام صرف اپوزیشن ڈپٹی سپیکر اور ان کے ہامیوں کا تحفظ کرنا تھا ؟۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جس ایوان میں سپیکر کی جان محفوظ نہیں وہاں عام آدمی کس سے توقع رکھے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ جب ہم مال روڈ کے قریب پہنچے تو ہمیں بتایا گیا کہ آگے راستہ بند ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، شہباز حکومت کا اہم فیصلہ