حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مریم نواز کا بیان 

Apr 16, 2022 | 20:37:PM

(24 نیوز)حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا بیان سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں مریم نواز نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر الحمدللہ رب العالمین کاپیغام لکھا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بھائیو اور بہنو ! 2018 میں آپ سے آپ کا چھینا ہوا مینڈیٹ آپ کو لوٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہ آپ کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ٹوٹا تھا، آپ کا حق آپ کو ملے گا، لاہور سے چلنے والی 'مال گاڑی' سے بنی گالہ نہیں جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کو کس کس جماعت سے کتنے ووٹ پڑے؟ تفصیلات جانیے

مزیدخبریں