’ پنجاب الیکشن،اسٹیٹ بینک فنڈز  جاری نہیں کرےگا‘

Apr 16, 2023 | 10:43:AM

(ویب ڈیسک)سابق وزیر خزانہ  اور  ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ انہیں  لگتا ہےکہ اسٹیٹ بینک پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز  جاری نہیں کرےگا، حکومت کے لیے 21 ارب روپے فراہم کرنا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

ضرور پڑھیں :حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان 
نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نےکہا کہ سپریم کورٹ کا براہ راست اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کا حکم اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز ہے۔  وزارت خزانہ اور آڈیٹر جنرل بھی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر پیسے نہیں نکلوا سکتے، اس حکم پر عمل نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے لیے 21 ارب روپے فراہم کرنا کوئی مسئلہ نہیں تھا، اس کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری بھی ضروری نہیں ہے۔

مزیدخبریں