وزیر اعظم کی ایوانِ وزیرِ اعلیٰ پنجاب آمد، لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ

Apr 16, 2023 | 10:56:AM

(علی رامے) وزیراعظم شہباز شریف  ایوانِ وزیرِ اعلیٰ پنجاب پہنچے اور لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا کا دورہ بھی کیا۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ایوان وزیراعلیٰ پنجاب آمد ہوئی جہاں ان کو لاہورمیں جاری ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی اجلاس موجود ہیں جو کہ لیگی دورحکومت کےمنصوبوں پرمکمل تفصیلات وزیراعظم کےسامنےرکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ پنجاب الیکشن،اسٹیٹ بینک فنڈز  جاری نہیں کرےگا‘

اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کو صحت اور انفراسٹرکچرکےمنصوبوں پر اور چینی کی سمگلنگ کی روک تھام پربھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے زیرِ تعمیر لاہور برج سائٹ اور دوسرے جاری منصوبوں کا بھی دورہ کیا جہاں ان کے ہمراہ  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، چیف سیکرٹری ومتعلقہ حکام بھی موجود ہیں۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لاہور برج منصوبہ دوہفتوں میں مکمل کرکے دیں، مجھے ڈھائی ماہ کا وقت نہ دیں، مہربانی کرکے ساری مشینری لگائیں، نہ یہ کام پہلی بار میں کررہا ہوں اور نہ ہی آپ لہٰذا کام کو مقررہ جلد از جلد مکمل کریں۔ 

مزیدخبریں