مفتی عبدالشکور کی موت کیسے ہوئی؟ رپورٹ سامنے آگئی

Apr 16, 2023 | 11:00:AM

(فرزانہ صدیق)ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونےوالے وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیاگیا۔مفتی عبدالشکور کی موت سر میں شدید چوٹ لگنے سے ہوئی ۔ان کے جسم کی کئی ہڈیاں فریکچرہوچکی تھیں۔اسپتال میں ان کے ناک اور منہ سے خون بہہ رہاتھا۔

مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود  جبکہ گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیر  مذہبی امور کی گاڑی کو حادثہ نجی کمپنی کے عملے ایس بی انڈوں کے ڈاکٹر صادق کی گاڑی سے پیش آیا۔

مزیدخبریں