مذاکرت،پی ٹی آئی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی

Apr 16, 2023 | 11:46:AM
مذاکرت،پی ٹی آئی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم)پی ٹی آئی اورجماعتِ اسلامی کےدرمیان مذاکرات کامعاملہ،عمران خان کی ہدایات پرپی ٹی آئی نے3رکنی کمیٹی قائم کردی۔


پی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمرنے کمیٹی کی تشکیل کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور میاں محمود الرشید کمیٹی میں شامل ہیں ۔کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران بارے میں جماعتِ اسلامی سےمذاکرات کرے گی ۔

یاد رہے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ہفتے کے روز حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے کی کوششوں کا آغاز کیا اور چند گھنٹوں کے اندر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقاتیں کیں۔

 دونوں اطراف سے ان کے اقدام پر ’مثبت ردِ عمل‘ ظاہر کیا گیا جس کا مقصد متحارب فریقوں کو انتخابات کے معاملے پر مذاکرات کے قریب لانا تھا۔جماعت اسلامی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق سراج الحق نے پہلے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز سے ملاقات کی اور بعد میں عمران خان سے زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔