اس سال عید پر کونسی فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائینگی

Apr 16, 2023 | 11:56:AM

(ویب ڈیسک) اس سال پاکستانی سینما گھروں میں عید پر 7 فلمیں دھوم مچائیں گی۔ شائقین چاراردو،ایک پنجابی اور دو فلمیں انگریزی زبان میں دیکھ سکیں گے۔ 

بھارت کے برعکس پاکستان کی فلمی صنعت بہت ہی چھوٹی ہے اور یہاں عید جیسے تہوارہی فلمسازوں کی کامیابی کیلئے بہترین موقع ہوتے ہیں ۔

اردو فلموں میں وسیم اکرم،فواد خان اور میکال ذوالفقار کی فلم“منی بیک گارنٹی“ کی سب سے زیادہ دھوم ہے۔ فلم کی کہانی ایک بینک ڈکیتی کے پس منظرمیں ہے اس فلم کوسال کی سب سے بڑی اور مہنگی فلم قرار دیا جارہا ہے۔

فلم ”دوڑ“ بھی اس عید کی اہم فلموں میں شامل ہے۔ فلم کے نمایاں ستاروں میں اسد محمود، سلیم معراج اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔ ٹریلرسےاندازہ ہوتا ہے کہ فلم تفریح کے تمام لوازمات سے سجی ہے۔

اردو فلم ”ہوئے تم اجنبی“ کی کہانی سقوط ڈھاکہ کے پس منظر میں ہے۔فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار،سعدیہ خان اورمحموداسلم کے نام قابل ذکرہیں۔

لالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم "دادل" عید الفطر پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ، ج ۔ فلم دادل کے پہلے ٹیزر  نے ہی مداحوں میں ہلچلی مچادی،ایکشن سے بھرپور اس فلم میں محسن عباس پولیس آفسر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ سونیا حسین ایک سیریل کلر کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی انگریزی فلموں میں ”جان وک“ کا چوتھا حصہ اور ”ایول ڈیڈ رائز“ کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے.

عیدالفطرکے موقع پر بڑی تعداد میں پاکستانی فلموں کی نمائش قابل تحسین قدم ہے مگراس کے ساتھ ہی بین الاقوامی معیارکی مقبول ترین انگریزی فلمیں پاکستانی فلموں کے کاروبار کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

مزیدخبریں