آج کریں گھر والوں کی مزیدار ’ لاہوری سیخ کباب ‘ سے تواضع 

Apr 16, 2023 | 12:18:PM

 (ویب ڈیسک) رمضان میں مصروف روٹین کے دوران اگر وقت نہ ملے تو جھٹ پٹ ریسیپیز ہی کام آتی ہیں اور جب یہ ریسیپیز مزیدار بھی ہوں تو کیا ہی بات ہے۔  آپ بھی اپنا وقت بچانا چاہتے ہیں تو ’ لاہوری سیخ کباب ‘ سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے۔                                              

اجزاء:

 قیمہ 1/2 کلو۔ پیاز چوپڈ 1/2 کھانے کے چمچہ۔ ادرک چوپڈ 1 کھانے کا چمچہ۔ لہسن چوپڈ 1 کھانے کا چمچہ۔ ہری مرچ چوپڈ 4 عدد۔ ہرا دھنیا چوپڈ 2کھانے کے چمچے۔ انڈے 1-2 عدد۔ چیڈر چیز 4 کھانے کے چمچے۔ پودینہ چوپڈ 1کھانے کا چمچہ۔ بھنا بیسن 2 کھانے کے چمچے۔

لاہوری سیخ مصالحہ کے اجزاء:

انار دانہ 1 چائے کا چمچہ۔ کالی مرچ 1چائے کا چمچہ۔ ہری الائچی 1چائے کا چمچہ۔ کالی الائچی 1/2چائے کا چمچہ۔ دار چینی 1 انچ کا ٹکڑا۔ لونگ 2 عدد۔ جائفل 1/4 چائے کا چمچہ۔ کالا نمک 1/2چائے کا چمچہ۔ گھی برش کے لئے۔

ترکیب:

قیمے کو چوپر میں ڈال کر پیس لیں۔ اس کے بعد لاہوری سیخ مصالحہ کے تمام اجزا پیس لیں۔ پھر پیاز، ادرک، لہسن، ہری مرچ، پودینہ، ہرا دھنیا، انڈے، چیز، بیسن اور پسا لاہوری سیخ مصالحہ قیمے میں مکس کریں۔ اب انہیں بالز میں تقسیم کر کے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد تیل سے ٹرے کو گریس کر کے فوائل کر لیں۔ پھر سیخ کباب بنا کر سیخ پر لگائیں۔ اب اسے ٹرے پر رکھ کر 10 سے 15 منٹ بیک کر لیں۔ پھر تیل سے برش کر کے 5 منٹ مزید پکائیں اور اسپیشل چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

مزیدخبریں