سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

Apr 16, 2023 | 12:26:PM
سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر خفیہ آپریشن میں کالعدم تنظیموں کے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے گرفتار دہشتگردوں میں ایاز خان، یاسین، سلیم اور اسد شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی گرفتاری ملتان، راولپنڈی اور سرگودھا سے عمل میں لائی گئی، دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، رینجرز اور پولیس کا کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کی نشاندہی 26 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران  ہوئی جن کیخلاف مقدمات درج کرکے ان سے تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 419 کومبنگ آپریشنز کیے، ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 94 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔