کندھ کوٹ: ٹک ٹاک کے بہانے اغواء کیے نوجوان کچے کے علاقے سے بازیاب

Apr 16, 2023 | 12:48:PM
کندھ کوٹ: ٹک ٹاک کے بہانے اغواء کیے نوجوان کچے کے علاقے سے بازیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالخالق مغیری) سندھ کے ضلع کشمور کے میلے میں ٹک ٹاک بنانے کے بہانے بلوائے گئے لڑکوں کو اغواء کر لیا گیا تھا جنہیں پولیس نے ایک آپریشن کے بعد بازیاب کرا لیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس لاڑکانہ عمران خان کے مطابق ڈاکوؤں نے دو نوجوانوں فرمان میرانی اور سعید بھٹی کو فیس بک کے ذریعے رابطہ کرکے کشمور میں لگنے والے میلے اور وہاں ٹک ٹاک بنانے کیلئے بلایا۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

دونوں ویگن پر سوار ہوکر لاڑکانہ سے کندھ کوٹ پہنچے جہاں سے ڈاکوؤں نے انہیں اغواء کرکے کچے میں رکھا اور ان پر تشدد کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں ان کے ورثا سے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔