رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایل این جی کی درآمدات میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر ایل این جی کی برآمدات میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ملک میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کی نسبت موجودہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایل این جی کی درآمدات میں 15 فیصد کمی آئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں بھی گزشتہ سال مارچ کی نسبت 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، 2 لاکھ کلو گرام چینی برآمد
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فروری کے مقابلے مارچ میں ایل این جی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔