(ویب ڈیسک) سوڈان میں بغاوت کرنے والی پیرا ملٹری فورس اور آرمی کے دوران جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 56 ہو گئی۔
سوڈان میں پیرا ملٹری کی جانب سے بغاوت کی گئی جس کے بعد مختلف شہروں میں فوج اور باغی فورس کے درمیان چھڑپیں جاری ہیں جن کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 56 ہو گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق بغاوت کرنے والی پیرا ملٹری فورس کے لیڈر محمد حمدان دگالو نے دعویٰ کیا ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کی پیشتر سرکاری عمارات پر ان کے گروپ نے قبضہ جما لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی: عمارت میں آگ لگنے سے 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد جاں بحق
دوسری طرف سوڈان کی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے دگالو کے ان دعؤوں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ سوڈانی فوج نے سرکاری عمارتوں پر کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں جھڑپوں کے باعث شدید فائرنگ اور دھماکے سوڈانی آرمی ہیڈکوارٹرز اور وزارت دفاع کے آفس کے قریب سنے گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں فائرنگ اور بم دھماکوں سے 56 افراد ہلاک جبکہ 590 سے زائد افراد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔