مردم شماری پر تحفظات،جماعت اسلامی کا کل سے احتجاج کا اعلان

Apr 16, 2023 | 13:59:PM
مردم شماری پر تحفظات،جماعت اسلامی کا کل سے احتجاج کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی)جماعت اسلامی نے کل سے احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا ۔

جماعت اسلامی کے رہنماحافظ نعیم الرحمان نےمیڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ30 اپریل کو شاہراہ فیصل پر بڑا مارچ کریں گے،کسی ملک کے ججز الگ ہو جائیں تو اس ملک کی صورتحال بہت خراب ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پچھلی مردم شماری میں تحفظات ہونے کے بعد کیوں منظوری دی۔پورے شہرمیں موبائیل کیمپنگ شروع کردی ہے۔مینول فراڈ سے بڑا فراڈ ڈجیٹل مردم شماری سے کیا جا رہا ہے۔

ضرور پڑھیں :مذاکرت،پی ٹی آئی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ گھر گھر جا کر اور بازاروں میں کیمپ لگائیں گے۔گلستان جوہر میں بھی کئی جگہ مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچا،مردم شماری کا عملہ ٹرین نہیں ہے۔ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ہزاروں بلاکس کوڈ کوختم کر دیا کیا ہے۔