عمران اشرف کا شہریار منور کی متنازع ویڈیو پر ردِعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے ساتھی اداکار شہریار منور کی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وائرل ویڈیو پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram
شہریار منور اس متنازع وائرل ویڈیو کلپ میں ایک ڈائریکٹر کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آتے نظر آ رہے ہیں۔ اداکار کو اس ویڈیو کلپ میں ڈائریکٹر پر چیختے چلاتے اور ان کے ہاتھ سے اسکرپٹ چھین کر نیچے پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ ویڈیو کلپ میں واقعی کوئی سنجیدہ لڑائی ہے یا یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔
View this post on Instagram
دیگر سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ اداکار عمران اشرف نے بھی ایک سوشل میڈیا پیج پر اس وائرل ویڈیو کلپ کے بارے میں کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جتنا میں ان دونوں کو جانتا ہوں شہر یار منور ایسے چلّا نہیں سکتے اور سہیل بھائی کسی کو اتنا چلّانے نہیں دے سکتے۔
اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ویڈیو کلپ ڈرامائی ہو اور میری خواہش ہے کہ یہ ویڈیو کلپ ڈرامائی ہی ہو۔