دوست کے یومِ پیدائش پر منعقد ہونے والی تقریب میں انیل کپور بلک بلک کر رو پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اپنے دوست کے یومِ پیدائش پر منعقد کی جانے والی تقریب میں بالی ووڈ سٹار انیل کپور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
بالی ووڈ سپر سٹار انیل کپور اپنے بہترین دوست ڈائریکٹر اور اداکار انجہانی ستیش کوشک کے یومِ پیدائش پر انوپم کھیر کی جانب سے ’ستیش کوشک نائٹ‘ کے نام سے منعقد کی جانے والی خصوصی تقریب میں زاروقطار رو پڑے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور ڈائریکٹر انجہانی ستیش کوشک کی سالگرہ کے موقع پر انوپم کھیر نے خصوصی تقریب منعقد کی جس میں بالی ووڈ سمیت دیگر صنعت کاروں نے شرکت کی۔ تقریب کی دوران میزبان کی جانب سے سٹیج پر آنے کی دعوت پر بالی ووڈ سپر سٹار انیل کپور اپنے بہترین دوست کی یاد میں غم زدہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف کامیڈین کو دنیا چھوڑے 12 برس بیت گئے
تقریب میں ستیش کوشک کی بیٹی ونشیکا کے لکھے ہوئے خط جس میں اس نے اظہار کیا کہ وہ اپنے بابا کو روز یاد کرتی ہے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کرتی ہے، نے حاضرین کو غم زدہ کر دیا اور انیل کپور کو اسٹیج پر بلانے پر رونے نے ان کے غم میں مزید اضافہ کر دیا۔
View this post on Instagram
اداکار انوپم کھیر نے تقریب میں آئے مہمانوں کو اپنے دوست ستیش کے ساتھ ہونے والی آخری گفتگو بتائی پھر گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے انیل کپور کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی جس پر انیل کپور نے سیڑھیاں اترتے اترے بلک بلک کر رونہ شروع کر دیا اور ہچکچاتے ہوئے نم آنکھوں کے ساتھ اپنی نشت پر واپس جا کر بیٹھ گئے۔ جس پر انوپم کھیر نے روتے ہوئے انہیں دلاسا دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آجاؤ انیل اوپر، ہیرو ہمیشہ روتے ہیں اور دوست بھی، انیل تو پاگل ہے، میں ٹھیک ٹھاک جا رہا تھا‘‘۔
واضح رہے کہ انیل کپور، انوپم کھیر اور ستیش کوشک تینوں بچن کے دوست ہیں اور رواں برس مارچ میں ستیش کوشک دورانِ سفر ہارٹ اٹیک کے باعث 66 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔