پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے سے رکشہ ڈرائیورز بھی پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جواد آصف) پیٹرول کی قیمتیں ٹرپل سنچری کی جانب گامزن۔ حکومت نے پیٹرول مزید دس روپے لیٹر بڑھا کر دو سو بیاسی روپے کردیا۔
پیٹرول کی قیمتوں میں دس روپے فی لیٹر اضافے کے بعد رکشہ ڈرائیورز بھی پریشان ہوگئے۔ کہتے ہیں کرایہ بڑھاؤ تو گاہک نہیں مانتے۔ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے ۔
عوام کے ساتھ ساتھ شہر کی سڑکوں پر دوڑتے رکشوں کے ڈرائیورز بھی اس اضافے پر پھٹ پڑے ۔
رکشہ ڈرائیورز پیٹرول مہنگا ہونے پرا پنی داستان سناتے ہوئے کہتے ہیں کہ پیٹرول مہنگا ہونے پر کرایہ تو بڑھانا پڑے گا مگر سواری ہم سے ہی ناراض ہوتی ہے جیسے ہم نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا ہو۔
رکشہ ڈرائیورز نے اپنی پریشانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مہنگائی نے اُن کی کمر بھی توڑ دی ہے اور اب انکا گزر بسر مشکل ہوگیا ہے۔ پیٹرول اتنا مہنگا ہے کہ اب خرچہ بھی مشکل سے پورا ہوتا ہے۔