حافظ آباد کی چپلیں اور کھسے اپنی مثال آپ

پورے ملک میں پسند کی جانے والی بہترین چمڑے اور تِلے سے بنی چپل اور کھسے بڑی نفاست و مہارت کے ساتھ تیار کئے جاتے ہیں

Apr 16, 2023 | 15:40:PM

(24 نیوز) حافظ آباد میں تیار کردہ چمڑے اور تلے سے بنی چپل اور کھسے پورے ملک میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔ 

عید پر ہرکوئی چمڑے سے تیار کردہ کُھسے اور تِلے والی چپل پہننے کا خواہشمند ہوتا ہے۔ لیکن مہنگائی عام آدمی کی خوشیوں میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔حافظ آباد میں بہترین چمڑے سے تیار کردہ منفرد ڈیزائن کی چپلیں اور کُھسے اپنی مثال آپ ہیں، تِلے سے بنی چپل اور کھسے بڑی نفاست اورمہارت کے ساتھ تیار کئے جاتے ہیں۔

عید قریب آتے ہی حافظ آباد کے بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ۔سبھی کو کپڑوں کی خریداری کے ساتھ جوتے بھی چاہییں، حافظ آباد کے ریل بازار میں موجود جوتوں کی بے شمار دکانیں اور چھوٹے چھوٹے کارخانے ہیں جہاں کئی دہائیوں سے چمڑے سے بنی ہوئی تِلے والی ہینڈ میڈ چپل اور کھسے تیار کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید سے کے نزدیک آتے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ، مسافر پریشان

تِلے کے کام والی دکانوں پر سجی چپلیں اور کھسے خریداروں کی اپنی جانب ضرورمتوجہ کرتے ہیں۔ کوئی گولڈن رنگ کی چپل کا خریدار ہے تو کسی کو ڈارک براؤن رنگ کا کُھسہ پسندہے۔ لیکن اس بار آسمان سے باتیں کرتی جوتوں کی قیمتیں سُن کر لگتا ہے کہ مہنگائی عام آدمی کی خوشیاں ضرور پھیکاکرے گی۔

بہترین چمڑے سے تیار کردہ منفرد ڈیزائن کی چپلیں اور کُھسے تیاری کے بعد مارکیٹ میں لائے جاتے ہیں جہاں ان کی قیمت 2500 روپے سے لے کر 10ہزار روپے تک ہے۔ اب جس کا جو جی چاہے وہ اپنی مرضی کے مطابق چپل خریدے یا پھرکُھسہ خریدے۔

واضح رہے کہ ملک میں جاری مہنگائی کے وار نے غریب عوام کی خوشیاں پھیکی کر دی ہیں، عید پر ہر کوئی نئے کپٹرے اور جوتے پہننا پسند کرتا ہے لیکن آسمان کو چھوتی قیمتیں سن کر خریدار پریشان ہو رہے ہیں اور کافی خریدار تو اپنے پرانے کپڑے اور جوتے پہن کر ہی عید گزارنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں