(24 نیوز ) نور مقدم قتل کیس کےمرکزی مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے،مجرم کی جانب سے اپیل میں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا جائے، ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا۔
درخواست میں مزید کہاگیا ہےکہ غلطیوں سے بھرپور ایف آئی آر پر سزا دینا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، جن شواہد کو پذیرائی دی گئی وہ قانون شہادت کے مطابق قابل قبول نہیں۔
واضح رہے کہ ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے ایک جرم میں عمر قید اور دیگر میں سزائے موت سنائی تھی ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر قید کو بھی سزائے موت میں تبدیل کر دیا تھا ،ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر 11سال سزا اور 5لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا تھا ۔