(24 نیوز)مسلم لیگ (ن)کے رہنماطلال چودھری کا فواد چودھری اور حماد اظہر کے بیان پر ردعمل میں کہناتھا کہ ہر روز 'ہیکل اینڈ جیکل' ٹی وی پرمفت میں شکل دکھانے آ جاتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں ،میڈیا ان کی پریس کانفرنس کارٹون نیٹ ورک یا اینٹرٹینمنٹ چینل پر چلائے، نیوز چینلز پر جھوٹ کا چینل نہ چلائیں ۔
ان کاکہناتھا کہ ایک کو اس کے چیئرمین نے ہفتے بعد کان سے پکڑ کر وزارت سے نکال دیا تھا ،دوسرا گالیاں دے کر چیئرمین اور اس کی بیگم کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ گھر میں داخلے کی اجازت مل جائے ۔
طلال چودھری نے کہاکہ اپنی حکومت کے چھ مہینے تک جنہیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ آئی ایم ایف جانا ہے کہ نہیں، انہیں معیشت پر بات کرتے شرم آنی چاہئے،"ہیکل اینڈ جیکل" بتائیں اقتدار سے نکلتے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کیوں کی تھی؟
ان کاکہناتھا کہ 5 اگست 2019 کرانے اور سینکڑوں کشمیریوں کی شہادت کا باعث بننے والوں کو آج کشمیر کی یاد آگئی ہے، واہ ری منافقت ،مودی کی زندگی اور جیت کی دعائیں مانگنے والوں کو آج ستیہ پال کے بیان کی یاد آگئی ہے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ بھارت، اسرائیل اور امریکا سے فارن فنڈنگ لینے والوں کی زبان درازی اور منافقت مثالی ہے ،اپنے انکل زلمے خلیل زاد سے کہیں کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمان اور سابق پارلیمنٹیرین عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کی مذمت کریں ۔
ان کاکہناتھا کہ اپنے امریکی انکلز سے کہیں کہ مودی اور ادتیا ناتھ کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے قتل عام سے روکیں، کشمیر، فلسطین اور بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس,مجرم نے سزائے موت کیخلاف بڑی عدالت سے رجوع کر لیا