وزیراعلیٰ کا بیروزگاری میں کمی کیلئے تاریخی فیصلہ،پٹرول پمپس کیلئے این اوسیزجاری کرنے کاحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بےروزگاری میں کمی وسرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیر اعلیٰ کاتاریخی فیصلہ،پٹرول پمپس کے عرصہ درازسے زیرالتوا این اوسیزیکم مئی تک جاری کرنے کاحکم دیدیا،متعلقہ حکام کو تمام این او سیز 15 روز میں کلیئر کرنے کی ہدایت کردی۔
نئے پٹرول پمپس سے نوجوانوں کیلئے ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے،تمام اضلاع میں پٹرول پمپس کیلئے1264درخواستیں عرصہ درازسے التواکاشکارہیں،ہر پٹرول پمپ پر اوسطاً 30 سے 35 لوگوں کو روزگار ملے گا،1200سے زائد پٹرول پمپس کو این او سیز ملنے سے 30 ہزار سے زائد لوگ برسر روزگار ہونگے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تمام متعلقہ محکموں کو پٹرول پمپس کے این او سیز جلد جاری کرنیکا حکم دیدیااوراین او سیز کے اجرا میں غیر ضروری تاخیر ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ قانونی تقاضے پورے کر کے پٹرول پمپس کے این او سیز کا اجرا کیا جائے، محسن نقوی نے این او سیز کے اجرا میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ این او سیز کے اجرا میں شفافیت اپنانے سے شہریوں کا حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ٹی20 لیگ؛”ہمارے ٹاپ کرکٹرز دستیاب نہیں ہونگے“بھارتی عہدیدار